حج کے خوش ورکرز کے اعزاز میں سیمنٹ فیکٹری سکندر آباد کا پر تکلف کھانا
داودخیل(نماندہ دنیا)حج برائے سال 2026 کے خوش ورکرز کے اعزاز میں میپل لیف سیمنٹ فیکٹری اسکندر آباد کی طرف سے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔ سی بی اے یونین اور فیکٹری انتظامیہ کی بھرپور شرکت کی ۔
میپل لیف سیمنٹ فیکٹری اسکندرآباد میں انتظامیہ کی جانب سے منتخب شدہ ورکرز جو کہ اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ ہو رہے ہیں۔ ان کے اعزاز میں پُرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سی بی اے یونین کے عہدیداران و میپل لیف انتظامیہ کی جانب سے مہر عنصر عباس اور محمد فیصل (آئی آر و لیگل)نے شرکت کی۔ کمپنی انتظامیہ و یونین عہدیداران کی جانب سے منتخب ہونے والے تمام خوش نصیبوں کو مبارکباد پیش کی ۔محمد فیصل (آئی آر و لیگل) نے دورانِ گفتگو آگاہ کیا کہ کمپنی ہر سال 12 ورکر ز کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے منتخب کرتی ہے جس میں سے سات ورکرز کے تمام اخراجات کمپنی برداشت کرتی ہے