ڈائریکٹر ایف ائی اے کی کھلی کچہری ،20 شکایت سنی گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ایف ائی اے فیصل آباد ملک سکندر حیات کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد اس موقع پر ڈائریکٹر ایف ائی اے نے بتایا کہ کھلی کچہری میں 20 شکایت سنی گئیں۔
جن میں سے 18 شکایات ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے حوالے سے موصول ہوئی ہیں شہریوں کو چاہیے کہ وہ ویزا حاصل کرتے وقت گورنمنٹ کی منظور شدہ ٹریول ایجنسیوں سے ویزے کا حصول ممکن بنائیں۔ اور غیر قانونی ایجنٹوں کے ہتھے چڑھ کر اپنے لاکھوں روپے برباد نہ کریں انسانی سمگلنگ کرنے والے کسی بھی معافی کے حقدار نہیں ان کے لیے ایک سپیشل سیل قائم کر دیا گیا ہے جو کہ ملک بھر میں کاروائیاں کرے گا ویزا فراڈ کر کے غیر ملک فرار ہونے والے ایجنٹوں کہ ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں گے اور ان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے واپس پاکستان لایا جائے گا شہری بھی اس حوالے سے براہ راست اپنی شکایات ایف ائی اے میں جمع کروا سکتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے سرگودھا احسن باجوہ سمیت ایف ائی اے کے افسران موجود تھے شہریوں کی شکایت کاموقع پر ازالہ کیا گیا