تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے منصور اکرم کو گھائل کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات کے دوران 12جنوبی میں تلخ کلامی پرفائرنگ کر کے منصور اکرم کو گھائل کر دیا۔
جبکہ 85شمالی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نجی یونیورسٹی کی بس کے ڈرائیور نذیر احمد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،کوٹمومن میں زمین کے تنازعہ پر محمد آصف نے متعلی کو تیز دھار آلہ کے وار کر کے لہولہان کر دیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔