سابق شوہر دھوکہ سے بلواکر خاتون کوزیادتی کا نشانہ بناتا رہا

 سابق شوہر دھوکہ سے بلواکر  خاتون کوزیادتی کا نشانہ بناتا رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق شوہر دھوکہ سے بلواکر خاتون کو دو ہفتے تک گھر میں محبو س رکھ کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔۔۔

فروکہ کی رہائشی شازیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ حامد رضا نے اسے تین سال قبل طلاق دیدی تھی تاہم کچھ روز قبل ملزم نے اسے دھوکہ سے بلوایا اور دو ہفتے تک اپنے گھرمیں قید میں رکھنے کے دوران مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہااس دوران موقع پا کر میں فرار ہو کر گھر پہنچی، پولیس نے خاتون کی روداد سن کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں