انٹر تحصیل کبڈی ٹورنامنٹ سلانوالی کی ٹیم نے جیت لیا

انٹر تحصیل کبڈی ٹورنامنٹ  سلانوالی کی ٹیم نے جیت لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا اور ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ انٹر تحصیل کبڈی ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل کمپنی باغ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

جہاں تحصیل سلانوالی اور تحصیل سرگودھا کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ شائقینِ کبڈی کی بڑی تعداد کی موجودگی میں کھیلے گئے اس دلچسپ میچ میں تحصیل سلانوالی کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں