لائن ٹوٹنے سے شہر کی 60فیصد علاقوں کو گیس مکمل طور پر بند
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرمت کے دوران بکر منڈی کے قریب سوئی گیس پائپ لائن ٹوٹنے سے شہر کی 60فیصد سے زائد آبادیوں کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہو گئی،محکمہ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ۔۔
سیوریج کی کھدائی کے دوران گیس کی مین پائپ لائن متاثر ہوئی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا جس میں 12 سے 24 گھنٹے درکار ہیں گیس کی مکمل بندش کے باعث لوگوں بالخصوص خواتین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ہوٹلوں پر بھی لمبی قطاریں لگی رہیں۔