غیر معیاری،مضر صحت دودھ بیچنے والے 2 افراد گرفتار
غیر معیاری،مضر صحت دودھ بیچنے والے 2 افراد گرفتارلائلپور ٹاؤن میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مختلف علاقوں کو چیک کیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے لائلپور ٹاؤن میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مختلف علاقوں کو چیک کیا۔ اس دوران دو افراد کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت میں ملوث پایا گیا۔ جو شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہے تھے ۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔