تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی نہ ہونے پرشہریوں کو مشکلات

تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی نہ ہونے پرشہریوں کو مشکلات

تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی نہ ہونے پرشہریوں کو مشکلات پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی تجاوزات کے خاتمے میں بے بس دکھائی دیتی

بھیرہ(نامہ نگار)شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی مؤثر نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ عوامی شکایات کے مطابق سرکاری مشینری خصوصاً پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی تجاوزات کے خاتمے میں بے بس دکھائی دیتی ہے ، جبکہ بااثر عناصر نے اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے شہر کے مصروف علاقوں چوک دروازہ چکوالا اور پھلروان روڈ پر ناجائز تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن چکا ، جس سے روزمرہ آمدورفت متاثر ہو رہی ہے ۔ سڑکوں اور بازاروں میں جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ پیدل چلنے والوں، خصوصاً خواتین، بچوں اور بزرگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر بھیرہ کا دورہ کرے اور مقامی انتظامیہ کو تجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے سخت ہدایات جاری کرے ۔ تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں