خصوصی تعلیمی مرکز کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان

 خصوصی تعلیمی مرکز کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان

خصوصی تعلیمی مرکز کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میں سرکاری خصوصی تعلیمی مرکز کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا،اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ، والدین، اساتذہ اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔مسز عنبر عاطف کی طرف سے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تحائف کا بندوبست کیا گیا۔

ادارے کے سربراہ نے اپنے خطاب میں طلبہ کی محنت، اساتذہ کی لگن اور والدین کے بھرپور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے خصوصی طلبہ کو بااعتماد اور خودمختار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ادارے کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی گئی۔تقریب میں مسر رضیہ نیازی، عامر حسین، زاہد نصیر، وارث ندیم وڑائچ، عظمی عزیر،عائشہ حسن وڑائچ، ڈاکٹر ظفر اقبال، محمد اکبر، زنیرہ اشرف اور ادارہ کے ہیڈ ماسٹر ملک محمد آصف نے شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں