سابقہ رنجش پر مبینہ فائرنگ شہری محفوظ، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ جھنگ بازار کے علاقے شیخ کالونی میں سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین کی جانب سے مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
تاہم شہری خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔پولیس کے مطابق فہد نامی شہری نے موقف اختیار کیا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بنا پر اسے قابو کر لیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور شدید فائرنگ کی۔ فائرنگ کے باوجود وہ محفوظ رہا۔مدعی کے مطابق ملز م فائرنگ کرتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔