ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمہ درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر عمران خان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم شیر نواز ولد محمد انور سکنہ گل خان والا کو گرفتار کرکے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا۔