گلی محلوں میں کھلے مین ہولز حادثات کا سبب بننے لگے
گلی محلوں میں کھلے مین ہولز حادثات کا سبب بننے لگے اکثریت نے سفارشی افراد کی گلیوں کے کھلے مین ہولز میں ڈھکن رکھوا دیئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل و تحصیل انتظامیہ کی سنجیدگی اعلانات اور دعوؤں تک محدود، نچلی سطح پر چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے شہر کی مرکزی اور ذیلی شاہراؤں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں کھلے مین ہولز کی ایک بڑی تعداد بدستور حادثات اور مشکلات کا موجب بنی ہوئی ہے ،جن کی مرمت اور ان پر ڈھکن رکھنے کیلئے مختلف ادوار میں پہلے بھی اعلانات ہوتے رہے ،شہریوں کی بڑھتی ہوئی شکایات اور حادثا ت کے تناظر میں موجودہ ڈویژنل انتظامیہ نے فرورہ 2026میں کارپوریشن حکام کو مین ہولز پر ڈھکن رکھنے اور ان کی مرمت کا ٹاسک دیا گیا تھا جس پر عملدرآمد کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ مختصر تعداد میں ڈھکن سپر وائزروں کو دیئے گئے جن میں سے اکثریت نے اقرباپروری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سفارشی افراد کی گلیوں کے کھلے مین ہولز میں ڈھکن رکھوا دیئے جبکہ اس حوالے سے پہلے سے موجود سینکڑوں درخواستوں پر تاحال عملدرآمد نہ ہو سکا،شہر کی 22یونین کونسلوں میں سپروائزروں کے حالیہ سروے کے مطابق لگ بھگ 1ہزار سے زائد کھلے مین ہولز اب بھی موت کے کنویں بنے ہوئے ہیں ۔