گندم کی کٹائی کا ریٹ 7000 سے 7500 روپے فی ایکڑ مقرر

گندم کی کٹائی کا ریٹ 7000  سے 7500 روپے فی ایکڑ مقرر

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کے پسماندہ نواحی و پہاڑی علاقوں میں مختلف عوامی شکایات موصول ہونے پر کہ گندم کی کٹائی کے زائد ریٹس وصول کیئے جا رہے ہیں جس پر ایکشن لے کر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ نے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔

 اس اجلاس میں معاملے پر تفصیلی غور و فکر کے بعد نہری رقبہ کے لیئے مشینری کے ذریعے گندم کی کٹائی کا ریٹ 7000 سے 7500 روپے فی ایکڑ مقرر کیا گیا جبکہ بارانی رقبہ کے لیئے 5000 سے 5500 روپے فی ایکڑ ریٹ مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں۔اس موقع پر اے سی نے واضح کیا کہ مقررہ ریٹس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں