کندیاں ،اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں

 کندیاں ،اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں

کندیاں ،اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں کئی اشیاء دگنے اور بعض جگہوں پر تین گنا تک مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں

کندیاں (نمائندہ دنیا )کندیاں ،چشمہ اور پپلاں میں سبزی، پھل اور گوشت سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں شہریوں کے مطابق سرکاری قیمتوں اور مارکیٹ ریٹس میں واضح فرق پایا جاتا ہے جہاں کئی اشیاء دگنے اور بعض جگہوں پر تین گنا تک مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں۔شہریوں کے مطابق ٹماٹر، بھنڈی اور کھیرا سمیت مختلف سبزیاں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت وصول کی جارہی ہے جبکہ چکن، بیف اور مٹن کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ متعلقہ ادارے جن میں مارکیٹ کمیٹی، میونسپل انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر شامل ہیں مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں ۔جس کے باعث دکاندار کھلے عام سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل پپلاں میں ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے دکانیں سیل کی جائیں جرمانے عائد کیے جائیں اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں