واں بھچراں ،ٹرین کے نیچے آکر نامعلوم شخص جاں بحق

 واں بھچراں ،ٹرین کے نیچے آکر نامعلوم شخص جاں بحق

واں بھچراں ،ٹرین کے نیچے آکر نامعلوم شخص جاں بحق جاں بحق شخص کی شناخت نہ ہوسکی ،نعش کی شناخت کے لئے مساجد میں اعلانات

واں بھچراں .( نمائندہ دنیا ) واں بھچراں کے علاقہ شادیہ چک قدرت آباد کے قریب میانوالی ایکسپریس ٹرین کے نیچے آکر نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریلوئے پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔جاں بحق شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔ گزشتہ روز لاہور سے میانوالی آنے والی مسافر ٹرین میانوالی ایکسپریس شادیہ ریلوے ٹریک پر چلتے ہوئے ایک شخص نیچے آکر بری طرح کچلا گیا اور جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی واں بھچراں پولیس ۔ریلوئے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کے پاس سے شناخت کے لیے کچھ برآمد نہ ہوا۔ نعش کی شناخت نہ ہونے پر علاقہ شادیہ چک قدرت آباد سمیت گردونواح میں مساجد میں اعلانات بھی کروائے گے ۔۔ اور شور و غوغہ بھی کیا گیا۔بعد ازاں پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی پہنچا دی گئی ۔بعد ازاں لاوارث قرار دیکر تدفین کے لیے میونسپل کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں