سیف سٹی کے تحت نصب کیمروں کی مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کا ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے ہمراہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی خوشاب کے دفتر کا معائنہ کیا۔
اس دوران انہوں نے سیف سٹی اتھارٹی کے تحت نصب کیمروں کی مانیٹرنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور مانٹرنگ سٹاف کوہر لمحہ چوکس رہنے کی ہدائت کی ، انہوں نے کہا سیف سٹی کیمروں کی آنکھ سے کوئی بھی علاقہ اوجھل نہیں اگران کی موثر انداز میں مانیٹرنگ کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ جرائم پر قابو نہ پایا جا سکے۔
،آرپی او سرگودھا نے بعد ازاں مانیرنگ اینڈ انیلیسز سنٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں آن لائن ورکنگ کا جائزہ لینے کے بعداسے مزید بہتر بنانے کی ہدیات جاری کیں۔آر پی او سرگودھا میں خوشاب میں زیر تعمیر ایس پی اوسٹی گیشن کے دفتر کا بھی معائنہ کیا اور ٹھیکیدار کو عمارت کا تعمیراتی کام کوالٹی کنٹرول کے معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہفایت کی ، آر ]پی او سرگوھا کا کہنا تھ اکہ تعمیراتی کام میں کسی بھی قسم کے ناقص میٹیریل کا استعمال برداشت نہیں کی جائے گا ۔ انہوں نے ٹھیکیدار کا کو کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔