کمشنر سرگودھا کا دورہ میانوالی،ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

کمشنر سرگودھا کا دورہ میانوالی،ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

کمشنر سرگودھا کا دورہ میانوالی،ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ 6ارب 45کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے پرو جیکٹ مکمل ہوں گے

میانوالی، سرگودھا (نامہ نگار،سٹاف رپورٹر )کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا دورہ میانوالی، کمشنر سرگودھا نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کمشنر سرگودھا کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، ترقیاتی منصوبوں، اربن بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ، کھیوٹ میو ٹیشن امور اورسرکاری واجبات کی وصولیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں کمشنر سرگودھا کو ڈی ڈی ڈویلپمنٹ نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ 6ارب 45کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے پنجاب ڈویلپمنٹ پرو جیکٹ کے تحت سیوریج لائنز کی تنصیب، بارشی پا نی کی نکا سی، ویسٹ واٹر مینجمنٹ سسٹم، سٹریٹ لائٹس، سٹرکوں اور شہر کے دو پارکوں کی بحالی و مر مت کی جا ئے گی۔

انھوں نے بتایا کہ اس منصوبہ کے تحت محلہ قادرآباد سے بارشی پانی کی نکاسی کیلئے ڈرینج کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ نیسپاک کی جانب سے منصوبہ کا حتمی ڈائزئن فائنل ہونے پر سیوریج لائنوں کی تنصیب اور دیگر ترقیاتی کاموں پر کام شروع کردیا جائیگا۔ ۔اجلاس میں اے ڈی سی آر نے کمشنرکو کھیوٹ میو ٹیشن، پلس پروجیکٹ اور سرکاری واجبات کی وصولیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر سرگودھا نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیور یج اور سینی ٹیشن کے مستقل حل کیلئے اربوں روپے کے خطیر فنڈز مختص کئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں