خوشاب: قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

خوشاب: قتل اور اقدام قتل کے  مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

خوشاب(نمائندہ دُنیا )پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت کا دیتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محمد افضل ساکن اتراء کو قانون کی گرفت میں لے لیا۔

ملزم محمد افضل نے چند روز قبل قائدآباد کے گاؤں اتراء میں والی بال میچ کے دوران بچوں کے مابین ہونیوالی لڑائی کی بنا پر ایک شخص ضمیر حسین کو قتل اور مقتول کی ہمشیرہ شاہراں بی بی کو زخمی کر دیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں