سٹرکوں کے اطراف کیکر،سفیدہ کی بہتات ، حادثات ہونے لگے

 سٹرکوں کے اطراف کیکر،سفیدہ کی  بہتات ، حادثات ہونے لگے

کندیاں (نمائندہ دنیا ) محکمہ ہائی وے کی ناقص کارکردگی میانوالی کی بیشتر سٹرکوں کے اطراف کیکر،سفیدہ اور دیگر خود رو جھاڑیوں کی بہتات کی وجہ سے حادثات کی شرح میں روز بہ روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

گذشتہ ایک سال سے ضلع میانوالی کی انتہائی اہم شاہراہوں میانوالی مظفرگڑھ روڈ، کندیاں میانوالی لنک روڈ،کندیاں چشمہ روڈ کے اطراف درختوں کی لٹکتی شاخیں اور خو د رو جھاڑیوں نے سٹرکوں کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔شہر کی ان مرکزی شاہراہوں پر دن اور رات کے اوقات میں سفر کرنا دوشوار ہوتا جارہا ہے جب کہ آندھی طوفان میں درختوں کی ٹہنیوں کا ٹوٹ کر سٹرکوں پر گرنا بھی معمول بن چکا ہے ان سٹرکوں کی دیکھ بھال پر مامور محکمہ ہائی وے کے بیلدار یا تو آفیسران کی خدمت کیلئے ان کی رہائش گاہوں پر تعینات ہیں یا پھر انہیں کسی اور ڈیوٹی پر لگا دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں