پبلک ٹائیلٹ نہ ہونے سے دور دراز علاقوں سے آنے والے افرادکو مشکلات کا سامنا

پبلک ٹائیلٹ نہ ہونے سے  دور دراز علاقوں سے آنے  والے افرادکو مشکلات کا سامنا

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی شہر میں پبلک ٹائیلٹ نہ ہونے سے دور دراز علاقوں سے آنے والے مرد خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنا میونسپل کمیٹی کے ارباب اختیار شہر میں پبلک ٹائیلٹ بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں بتایا گیا ہے کہ ۔۔۔

سلانوالی شہر کے قریبی قصبات شاہین آباد شاہ نکڈر سوبھاگہ سمیت سلانوالی شہر کی سرحدی باؤنڈری پر تحصیل ساہیوال سرگودھا کے قصبہ فاروقہ جہانے والا سمیت تحصیل سلانوالی کے 91 چکوک کے سینکڑوں افراد جن میں مرد خواتین اور بچے تھانہ کچہری و دیگر دفاتر میں اپنے روزمرہ کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں سلا نوالی شہر آتے ہیں اور روزمرہ کی ضروریات زندگی کی خریداری اور علاج معالجہ کے لیے انہیں سلانوالی آنا پڑتا ہے۔ ان افراد کے لیئے سلانوالی شہر میں رفع حاجت کے لیے کوئی سہولت میسر نہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی و دیگر ارباب اختیار سلانوالی شہر میں پبلک ٹائلٹ قائم کرنے کے سلسلہ میں فوری اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں