گندم کی کٹائی،شادی بیاہ کی تقریبات کو بھی بریک لگ گئی
گندم کی کٹائی،شادی بیاہ کی تقریبات کو بھی بریک لگ گئیبازاروں میں خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر ،دکاندارفارغ بیٹھے رہتے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گندم کی کٹائی کا موسم شروع ہوتے ہی شہروں کی رونقیں ماند پڑگئیں،دیہات میں شادی بیاہ کی تقریبات کو بھی بریک لگ گئی، بازاروں میں خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے دکاندار بھی فارغ بیٹھے رہتے ہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ گندم کی کٹائی کے دوران ویسے ہی خریداری نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے زمینداروں اور لوگوں کی بڑی تعداد گندم کی کٹائی میں مصروف ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے ۔