کاشتکار کے رقبہ سے قیمتی سولر موٹر چوری

کاشتکار کے رقبہ سے  قیمتی سولر موٹر چوری

مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا)نامعلوم چوروں نے ایک کاشتکار کے زرعی رقبہ سے قیمتی سولر موٹر چوری کر لی۔نواحی موضع غوث محمد والا کے رہائشی انور نے اپنی زرعی زمین پر فصلوں کی آبپاشی کے لیے سولر سسٹم نصب کر رکھا تھا۔

گزشتہ رات نامعلوم چور اس کے رقبہ سے زرعی سولر موٹر، مالیتی تقریباً 1 لاکھ روپے ، چوری کر کے فرار ہو گئے ۔متاثرہ کاشتکار کی رپورٹ پر تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں