دی رائٹ سکول بھاگٹانوالہ میں یومِ مزدور جوش و خروش سے منایا گیا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)بھاگٹانوالہ کے دی رائٹ سکول میں یومِ مزدور نہایت عقیدت اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر سکول میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملازمین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کے دوران سکول کے تمام ملازمین کو ان کی محنت، لگن اور دیانت داری پر بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ انہیں خوبصورت کارڈز اور پھول پیش کیے گئے جبکہ نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔ ملازمین کے اعزاز میں پرتکلف لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا۔طلبہ نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ملازمین کو کارڈز، پھول اور چاکلیٹس پیش کیں، جس سے تقریب کا ماحول مزید خوشگوار ہو گیا۔ بچوں نے اپنے پیار اور احترام کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ وہ معاشرے کے ہر محنت کش فرد کی قدر کرتے ہیں۔اس موقع پر پرنسپل معصومہ باجوہ نے اپنے ہاتھوں سے ملازمین میں انعامات تقسیم کیے