چور رات کی تاریکی میں گھر کے تالے توڑ کر چھ لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا مال لے گئے
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی میں چوری کی واردات نامعلوم چور رات کی تاریکی میں گھر کے تالے توڑ کر چھ لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا مال و زر چوری کر کے لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
سلانوالی کے نواحی چک نمبر 151 شمالی کے رہائشی سکول ٹیچر ثمر نواز ولد رب نواز قوم جوئیہ اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ سلانوالی کے محلہ سلطان ٹاؤن فیصل پارک میں رہائش پذیر ہے گزشتہ روز سکول ٹیچر ثمر نواز ڈیوٹی پر دوسرے شہر گیا ہوا تھا واپس لوٹا تو اپنے سسرال چلا گیا ثمر نواز کے بیوی بچے پہلے ہی وہاں گئے ہوئے تھے اگلے روز اپنے گھر لوٹا تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے ۔