میانوالی: لائیو سٹاک سیکٹر انٹرن شپ پروگرام میں توسیع
میانوالی: لائیو سٹاک سیکٹر انٹرن شپ پروگرام میں توسیع پروگرام کی آخری تاریخ 15 مئی مقرر ، تاکہ زیادہ امیدوار شامل ہو سکیں
میانوالی (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر لائیو اسٹاک سیکٹر کے لیے انٹرن شپ پروگرام میں توسیع کر دی گئی ہے ۔حکومت پنجاب کے مطابق نوجوانوں کے مستقبل کو روشن بنانے اور ان کی معاشی معاونت کے لیے اس پروگرام کی آخری تاریخ اب 15 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے ، تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار اس میں شامل ہو سکیں۔یہ انٹرن شپ پروگرام 60 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے شروع کیا گیا ہے ، جس کے تحت مجموعی طور پر 1000 ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹس کو مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔پروگرام کے تحت ویٹرنری گریجویٹس کو 60,000 روپے ماہانہ جبکہ پیرا ویٹس کو 40,000 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔حکام کے مطابق امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتے ہیں اور اس کے لیے متعلقہ فارم مقررہ پورٹل پر دستیاب ہے ۔ حکومت نے نوجوانوں سے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔