فوڈ اتھارٹی ٹیم سے بدتمیزی، سویٹس شاپ پر کارروائی

فوڈ اتھارٹی ٹیم سے بدتمیزی، سویٹس شاپ پر کارروائی

فوڈ اتھارٹی ٹیم سے بدتمیزی، سویٹس شاپ پر کارروائیدکان کے مالک اور اس کے ملازمین نے ٹیم کو دھکے دے کر نکال دیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران ایک سویٹس شاپ کے مالک اور عملے کی جانب سے ٹیم کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور دھکے دے کر باہر نکالنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔فوڈ سیفٹی آفیسر رابعہ تسنیم نے پولیس کو دیے گئے استغاثہ میں بتایا کہ پھلروان میں معمول کی چیکنگ کے دوران جب ایک سویٹس شاپ کا معائنہ کیا گیا تو دکان کے مالک اور اس کے ملازمین نے فوڈ سیفٹی ٹیم سے بدتمیزی کی اور انہیں ہراساں کیا۔استغاثہ کے مطابق دوران کارروائی خاتون عملے کے دوپٹے کھینچنے کی بھی کوشش کی گئی، جس پر ٹیم نے فوری طور پر پولیس کو طلب کیا۔ پولیس کی آمد پر ملزمان فرار ہو گئے ، تاہم ایک ملازم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مبشر، اشرف اور عاقب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں