بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، ایک شخص رنگے ہاتھوں گرفتار

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن  تیز، ایک شخص رنگے ہاتھوں گرفتار

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن بھاگٹانوالہ 2 نور خان کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

دورانِ چیکنگ چک موسیاں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹیم نے احمد خان کو واپڈا کیبل سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ایس ڈی او نور خان نے کہا ہے کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔اور اس مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں