دو افراد نے 19 سالہ لڑکے سے زیادتی ، ویڈیو بھی بنا لی

دو افراد نے 19 سالہ لڑکے سے زیادتی ، ویڈیو بھی بنا لی

دھمکی دی اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے لڑکا خوف کے مارے خاموش رہا ،ویڈیو سامنے آنے پر مقدمہ درج کر لیا

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی کے نواح میں دو افراد نے 19 سالہ لڑکے کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا اور دونوں افراد لڑکے سے زیادتی کرتے ہوئے ویڈیو بناتے رہے اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے زیادتی کا شکار لڑکا خوف کے مارے خاموش رہا عرصہ 6 ماہ گزرنے کے بعد ویڈیو سامنے آنے پر متاثرہ لڑکے کے والد نے پولیس کو مطلع کیا تو شاہ نکڈر پولیس نے لڑکے سے بدفعلی کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔سلانوالی کے نواحی چک نمبر 173 شمالی کے رہائشی انصر جاوید ولد محمد شریف قوم جوئیہ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ عرصہ 6 ماہ قبل میرے 19 سالہ بیٹے مشرف جاوید کو 151 شمالی کا رہائشی صالحوں محمد ولد خان محمد قوم کلیار اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ورغلا کر لے گیا اور اپنی بیٹھک میں لے جا کر دونوں افراد میرے بیٹے کے ساتھ بدفعلی کرتے رہے اور بے ہودہ ویڈیو بناتے رہے اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں