مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک شخص گرفتار ، اسلحہ برآمد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک شخص کو قانو ن کی گرفت میں لے کر اس کے قبضہ سے ایک تیس بور پسٹل اور دو کارتوس بر آمد کر لئے ہیں۔
ملزم کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہپ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔