اشتہاری گرفتار ،پسٹل 30 بور برآمد
موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ پائی خیل سب انسپکٹر توقیر احمد اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر میں مطلوب مجرم اشتہاری عزیز اللہ ولد محمد خان سکنہ پائی خیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کیا، جو دریافت پر اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزم کے خلاف تھانہ پائی خیل میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا۔