نوسرباز خاتون دوکاندار کو چکمہ دے کر سوٹ اڑا لے گئیں

 نوسرباز خاتون دوکاندار کو چکمہ دے کر سوٹ اڑا لے گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نوسرباز خاتون دوکاندار اور اسکے ملازم کو چکمہ دے کر قیمتی سوٹ اڑا لے گئیں، بتایا جاتا ہے کہ میانی کے غلام مصطفی کے سپرسٹور پر چار خواتین خریداری کے بہانے داخل ہوئیں اور لیڈیز کپڑے دکھانے کا کہا۔۔۔

 اس دوران خواتین نے دوکاندار اور اسکے ملازم کو اپنی باتوں میں لگا کر ایک لاکھ بیس ہزار روپے مالیت کے درجن سے زائد سوٹ غائب کر لئے اور یہ کہہ کر سٹور سے چلی گئیں کہ ہمیں سوٹ پسند نہیں آئے ، ان کے جانے کے بعد جانچ پڑتال کی گئی تو سوٹ کم پائے گئے ، سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیا تو خواتین سوٹ غائب کرتے ہوئے صاف دکھائی دیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے خواتین کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں