چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار ، 8 لاکھ کی موٹر سائیکل برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، 8 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موٹر سائیکل برآمد کر لی گئیں۔۔۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او سلانوالی سرفراز احمد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان ساجد اور ظہیر کے قبضہ سے 8 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے ، برآمدہ موٹر سائیکل بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دئیے گئے۔ ، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جن کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔