صنعتی حفاظتی کمیٹیوں کی جانب سے قانون شکن اداروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار

صنعتی حفاظتی کمیٹیوں کی جانب سے  قانون شکن اداروں کے خلاف  کارروائی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت نے سرگودھا سمیت ریجن کی چاروں ضلعی صنعتی حفاظتی کمیٹیوں کی جانب سے قانون شکن صنعتی اداروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔

 ان کمیٹیوں کو اپنے اپنے علاقوں میں سروے کر کے ایسے صنعتی یونٹس جن میں ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لئے مناسب انتظامات نہ ہوں کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ، حکومت نے ایک سال قبل بعض فیکٹریوں میں ہونے والی آتشزدگی سے جانی و مالی نقصان ہونے پر ضلع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیکر کمیٹی کو صنعتی یونٹس کی چیکنگ اور مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں