ممکنہ سیلاب ،ریلیف کیلئے ضلعی سطح پر ڈسپوزل کمیٹی تشکیل

ممکنہ سیلاب ،ریلیف کیلئے ضلعی سطح پر ڈسپوزل کمیٹی تشکیل

ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی گیار ہ ارکان پر مشتمل ، اشیا کی فراہمی یقینی بنائے گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ایکشن اور ریلیف پروگرام کے حوالے سے ضلعی سطح پر ڈسپوزل کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم یہ کمیٹی گیار ہ ارکان پر مشتمل ہونگی جو ممکنہ سیلاب کی صورت میں ایکشن و ریلیف پروگرام کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی، دوسری جانب متعلقہ شعبہ جات کومختلف اقسام کے آلات ومشینری اور ریلیف و امدادی کاموں میں استعمال کیلئے دیگر اشیاء کی کمی کا سامنا ہے ، جن کی نوعیت ،مکمل تفصیلات اور مطلوبہ ڈیمانڈ کی تفصیلات بتاتے ہوئے فوری عملدرآمد کی استدعا بھی کی گئی تاحال ا س حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں