محکمہ صحت غیر معیاری لیبارٹریوں کو ختم کرنے میں ناکام

 محکمہ صحت غیر معیاری لیبارٹریوں کو ختم کرنے میں ناکام

بیشتر لیبارٹریوں کی جانب سے غلط تشخیص کی رپورٹس کا اجراء معمول بن گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت حکام شہر بھر میں غیر معیاری لیبارٹریوں کو ختم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں سرکاری و نجی ہسپتالوں کے اطراف اور گلی کوچوں میں قائم بیشتر لیبارٹریوں کی جانب سے سادہ لوح عوام کو غلط تشخیص کی رپورٹس کا اجراء بدستور معمول بنا ہوا ہے جسکی وجہ سے مریضوں کی اصل بیماریوں کے علاج کی بجائے غیر ضروری ادویات دے دی جاتی ہیں۔ ان لیبارٹریوں میں اکثر نان کوالیفائیڈ عملہ تعینات ہے ۔ جو کوالیفائیڈڈاکٹروں کے نام استعمال کر کے سادہ لوح شہریوں کو لوٹ رہا ہے ، شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں