مڈھ رانجھا صفائی کی ابتر صورتحال گلی محلے گندگی سے بھر گئے

مڈھ رانجھا صفائی کی ابتر صورتحال  گلی محلے گندگی سے بھر گئے

مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا صفائی کی ابتر صورتحال ،گلی محلے گندگی سے بھر گئے ۔ستھر ا پنجاب کی ٹیم صفائی کرنے میں بری طرح ناکام۔

 مڈھ رانجھا میں محلہ اسلام پورہ،ریاض کالونی سمیت متعدد محلہ جات میں صفائی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں جسکی بناء پر گلیوں میں جا بجا گندگی کے ڈھیر جمع ہیں اور نالیاں بھی گند سے بھر چکی ہیں جسکی بناء پر رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ستھرا پنجاب کے ورکرز کا فوکس مین بازار پر ہے جو بازار سے سرسری صفائی کرکے چلے جاتے ہیں اور گلی محلوں پر توجہ نہیں دیتے ۔گلی محلوں کی صفائی کے لیئے مناسب پلان نہ ہونیکی وجہ سے صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں