بھیس بدل کر پاکستان آنیوالا اشتہاری ائرپورٹ سے گرفتار

بھیس بدل کر پاکستان آنیوالا اشتہاری ائرپورٹ سے گرفتار

ملزم عبدالوہاب کو تمام شواہد کے ساتھ متعلقہ عدالت میں پیش کردیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سپیشل آپریشنز سیل کی کامیاب کاروائی، بھیس بدل کر پاکستان آنیوالا قتل کا اشتہاری ائرپورٹ سے گرفتارکر لیا گیا،سپیشل آپریشنز سیل اشتہاریوں کی گرفتاری اور ان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت سرگرم عمل ہے فروری2022 کو سابقہ دشمنی کی بنا پر اپنے ساتھیوں سمیت تھانہ بھیرہ کے علاقہ ہاتھی ونڈکے قریب محمداسلم کوقتل جبکہ محمدعمران لو شدید زخمی کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم عبدالوہاب کو دیگر اداروں کی مدد سے اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب اس نے خفیہ طریقے سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی۔ ملزم عبدالوہاب کو تمام شواہد کے ساتھ متعلقہ عدالت میں پیش کردیا گیا ہے جبکہ آر پی اومحمدشہزاد آصف خان کی طرف سے انصاف کے قائم ہونے تک مقدمہ کی بھرپور پیروی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں