عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ،ملک منصور عثمان
خوشاب(نمائندہ دُنیا)اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کی قومی و علاقائی خدمات کے اعتراف میں ان کے اعزاز میں وادی سون کے گاوں سبھرال میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
تقریب کا اہتمام نمبردار ملک اشرف نسال اورملک شعیب نسال کیا تھا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل ملک منصور عثمان اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ان کی ذمہ داری ہے ، وہ علاقے میں تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور جلد بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وادی سون کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔