نالیوں کی صفائی ستھرائی سکول ٹائم کے بعد کی جائے ، اہل علاقہ
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کے میانہ محلہ میں نجی بلوم فیلڈ سکول کے سامنے ستھرا پنجاب اور میونسپل صفائی والا عملہ نالیوں سے گندگی نکال باہر رکھ دیتا ہے۔۔۔
جس کی وجہ سے سکول کے بچوں اساتذہ اور اہل محلہ کو یہاں سے گذرنے میں دشواری کا سامنا ہے گندگی کی بدبو سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے ۔ اہل محلہ اور سکول کے استاذہ و بچوں و والدین کا ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ ھے کہ صفائی عملہ کا ہدایت کی جائے کہ نالیوں کی صفائی ستھرائی سکول ٹائم کے بعد کی جائے ۔ اور پانی کی نکاسی فوری کی جائے جبکہ گندگی و مٹی نالیوں سے فوری نکال کر اسے دور ٹھکانے لگایا جائے تاکہ تکلیف رفع ہو یہ مسئلہ شہر بھر کے دیگر مقامات اور گلی محلوں میں بھی درپیش ہی ہے۔