فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں نئے تعینات ڈائریکٹر فنانس کے اعزاز میں پارٹی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر فنانس ملک اخلاق الحسن کے اعزاز میں ایک پروقار ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں ہسپتال کے سینئر افسران، طبی عملے اور صحافتی برادری کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر کاشفہ بھلی، اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر طارق محمود، میڈیا کوارڈینیٹر محمد عمران گورائیہ، چیف فارماسسٹ رانا طاہر نوید، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میڈم کینز فاطمہ، سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر مقررین نے ملک اخلاق الحسن کو ان کی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی مالی نظم و نسق کو مزید مستحکم کریں گے اور ترقی کی نئی راہیں ہموار کریں گے ۔