ہلال احمر سوسائٹی نے تھلیسیمیا کے بچوں کے لئے بلڈ کیمپس کے انعقاد پر عثمان عتیق کو کارکردگی پر ایوارڈ دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہلال احمر سوسائٹی نے تھلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے بچوں کے لئے بلڈ کیمپس کے انعقاد پر گولچوک کے تاجر ایگزیکٹو ممبر چیمبرز آف کامرس،صدد ینگ انجمن تاجران عثمان عتیق کو شاندار کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا۔۔۔
اس موقع پر عثمان عتیق کا کہنا تھا کہ یہ شیلڈ میرے لیے باعثِ فخر ہے ۔اس نیک کام کی کامیابی میں ایس پی عمران عباس چھدڑ کا کردار انتہائی قابلِ تحسین ہے ۔ ان کی پرخلوص رہنمائی،حوصلہ افزائی اور تعاون کے بغیر یہ کاوش مکمل نہیں ہو سکتی تھی۔