پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا

 پیشہ ور بھکاریوں نے  شہریوں کا جینا محال کر دیا

سلانوالی(نمائندہ دنیا )مختلف روپ دھارے پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا دن اور رات کو علیحدہ علیحدہ شفٹوں میں سینکڑوں مرد خواتین اور بچے بھکاریوں کے مختلف روپ دھارے پرانے کپڑوں میں ملبوس پیشہ ور بھکاریوں کی بہت بڑی تعداد موٹر سائیکل ریڑھی رکشوں پر سوار ہو کر شہر پر یلغار کرتے ہیں۔۔۔

 اور پھر تیار کردہ پلان کے تحت گلی کوچوں بازاروں شاہراہوں میں بھیک مانگنے کے لیے پھیل جاتے ہیں ۔اور مختلف قسم کی رٹی رٹائی سدائیں لگا کر بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔ زرائع کے مطابق نوجوان پیشہ ور بھکاری خواتین جن کے پاس موبائل فون ہوتے ہیں موبائل فون سے رابطہ کر کے جسم فروشی کا دھندا کرتی ہیں 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں