سی ای او ہیلتھ سرگودھا کا سپرنٹنڈنٹ رشوت لیتے ہوئے گرفتار
رشوت کی رقم موقع سے برآمد،ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اینٹی کرپشن سرگودھا نے سی ای او ہیلتھ سرگودھا کے سپرنٹنڈنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم محمد رفیق، سپرنٹنڈنٹ، سی ای او، ہیلتھ سرگودھا نے بل پاس کروانے کیلئے 40ہزار روپے رشوت وصول کی ،تفصیلات کے مطابق ربنواز ولد احسان اﷲ سکنہ چک نمبر93جنوبی نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ سائل ٹھیکیداری کرتا ہے اور سائل کا 40لاکھ کا بل برآمد کروانے کے لیے سی ای او ہیلتھ آفس کا سپرٹینڈنٹ محمد رفیق4لاکھ روپے رشوت پہلے وصول کر چکا ہے اور اب مزید ایک لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے جس نے آج 40ہزار روپے رشوت وصول کرنے کا کہا ہے۔
جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے آصف اقبال، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھاکو ریڈ کرنے کا حکم دیا،سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھانے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر مجسٹریٹ دفعہ 30ذکاالحسن صاحب کی نگرانی میں ریڈ کیااور دوران ریڈ ملزم محمد رفیق، سپرنٹنڈنٹ کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ40ہزار روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن ریجن سرگودھا درج کرلیا۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے ۔