خوشاب میں الیکٹرک بسوں کے پراجیکٹ کا ہوم ورک مکمل

 خوشاب میں الیکٹرک بسوں کے پراجیکٹ کا ہوم ورک مکمل

10بسیں دو روٹس پر عوام کو صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ضلع خوشاب کے مکینوں کو جدید اور ارزاں سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے الیکٹرک بسوں کے پراجیکٹ کا ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ، ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ای بسوں کے روٹس چارجنگ پوائنٹس اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ پہلے مرحلہ میں ضلع خوشاب کو ملنے والی 10بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی جس سے عوام کو صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی تمام مسافروں کو فری سفری سہولیات میسر ہو جائیں گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ان بسوں کیلئے جوہرآباد جنرل بس اسٹینڈ پر الیکٹرک چارجنگ سسٹم نصب کیا جا رہا ہے جہاں 4 ہزار کے وی کا جدید بجلی سسٹم نصب کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں الیکٹرک بس سروس کو مزید موثر اور پائیدار بنایا جا سکے۔

 آر ٹی سیکرٹری نے دوران بریفنگ بتایاکہ ضلع خوشاب میں 60 مقامات پر گرین بسسز سٹاپ بنائے جارہے ہیں جس پرتیزی سے کام جاری ہے انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ خوشاب کے عوام کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرے گا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے جوہرآباد جنرل بس سٹینڈ جوہرآباد کا وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے گرین الیکٹرک بسسزکے مین سٹاپ اور بسسز کی چارجنگ کے لیے لگائے جانے والے ٹرانسفارمر پوائنٹ کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں