سکولوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے ، ارشد انصاری

 سکولوں کی نجکاری کا فیصلہ  واپس لیا جائے ، ارشد انصاری

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)ریٹائرڈ ٹیچر ارشد انصاری نے کہا ہے کہ ریاستیں جب اپنی ترجیحات کھو دیتی ہیں تو سب سے پہلے تعلیم ان کے درمیان سے اٹھا لی جاتی ہیں اور آخری چینخ سکو ل کے درودیوار سے اٹھتی ہے۔

 تاریخ گواہ ہے کہ اسنے اپنے مستقبل کو خود اپنے ہاتھوں سے گروی رکھ دیا انھوں نے کہا کہ پنجاب کے پرائمری سکولوں کی نجکاری کے بعد اب مڈل اور ہائی سکولوں کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوے سکولوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں