شوہر کے مظالم سے دلبرداشتہ خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شوہر کے مظالم سے دلبرداشتہ خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی۔
31جنوبی کی رہائشی نورین بی بی نے پولیس کو بتایا کہ محمد عرفان سے اسکی شادی دس سال قبل ہوئی جس سکے بطن سے دو بچے حیات ہیں، محمد عرفان نے آئے روز لڑائی جھگڑا اور مارنا پیٹنا وطیرہ بنا رکھا ہے گزشتہ روز بھی موصوف نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جس سے وہ نیم برہنہ ہو گئی، محلے داروں نے اس کی جان بخشی کروائی۔ جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔