واں بھچراں میں جھکڑ اور آندھی کے بعد شدید موسلادھار بارش اور ژالہ باری
واں بھچراں(نمائندہ دنیا) واں بھچراں اور گردونواح میں جھکڑ اور آندھی طوفان کے بعد شدید موسلادھار بارش اور ژالہ باری۔بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
بجلی کے کھمبے گر گئے ۔کئی مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔گزشتہ روز کی بارش اور آندھی کے باعث مختلف مقامات پر بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں جبکہ متعدد پول اور درخت گرنے سے گرڈ اسٹیشن واں بھچراں کے کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے ، واں بھچراں کے مختلف علاقہ جات میں بجلی گزشتہ شام سے بند ہے۔ واں بھچراں واپڈا سرکل سب ڈویژن کا عملہبگزشتہ بیس گھنٹے گزرنے کے باجود بجلی بحال نہیں کر سکے بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔