گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم نقدی اور دیگر سامان لے گئے

 گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم  نقدی اور دیگر سامان لے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان موبائل، نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے گٹی کے رہائشی اشرف نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان گھر میں داخل ہو گئے اور الماری سے نقدی، موبائلز، کپڑے ، پرفیوم اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں