پیرا فورس نے قبضہ گروپ کے پنجرے لے گئے

پیرا فورس نے قبضہ گروپ  کے پنجرے لے گئے

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )قبضہ گروپ اور اور پیرا فورس میں آنکھ مچولی جاری پیرا فورس نے قبضہ گروپ کے پنجرے قبضہ میں لے لئے ۔قصبہ فاروقہ میں با اثر سیاسی شخصیات کی سرپرستی میں قبضہ گروپ سڑک کنارے جگہ پر قبضہ کر کے لاکھوں روپے میں فروخت کر دیتا ہے ۔

قبضہ گروپ نے گذشتہ ہفتے ریڑھیاں ہٹوا کر اپنے پنجرے رکھ کر جگہ پر قبضہ کر لیا پیرا فورس نے اطلاع ملنے پر پنجرے اٹھا لئے جس پر انکے سرپرستوں با اثر سیاسی شخصیات نے آج یا منگل کے دن تک جگہ قبضہ گروپ کو جگہ دینے کا وعدہ کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں