اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کا میانی کا دورہ تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم
میانی(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس کا میانی کا تفصیلی دورہ صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان، تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم۔
اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ، نمرہ اویس نے میانی شہر اور مختلف سرکاری مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے شہر میں صفائی کی مجموعی صورتحال اور بازاروں میں قائم تجاوزات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو صفائی کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے اور تجاوزات مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ اے سی بھیرہ نمرہ اویس نے میانی کے معائنے کے دوران گلیوں اور بازاروں میں تجاوزات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے عملے کو واضح احکامات جاری کیے کہ شہر کو تجاوزات سے بالکل پاک کیا جائے تاکہ شہریوں کی آمدورفت میں حائل رکاوٹیں ختم ہوں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے ۔